سوال:
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین
مندرجہ مسئلہ میں کہ سفید رنگ کا پرندہ جس کو بگلا کہتے ہیں ، اُس کی بیٹ پاک ہوتی
ہے؟ یعنی پرند بگلا کا پیشاب، پاخانہ نجس ہے یا نہیں اور اگر نجس ہے تو نجاست
غلیظہ ہے یا خفیفہ ۔
الجواب:
بگلا کی بیٹ پاک ہے اس لئے کہ جو پرند ہوا میں اڑتی ہیں اور
حلال ہے اور ان کی بیٹ پاک ہے۔ در مختار میں ہے: و خرء ما يذرق فيه، فإن مأكولا فطاهر
وإلا فمخفف[الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)، ٣٢٠/١] واللہ تعالی اعلم
(ماخوذ:فتاویٰ
امجدیہ جلد: 1، ص:33)
0 تبصرے