سوال:

جس پر غسل فرض ہے کیا اس کی زبان نجس سمجھی جائے گی ، مسئلہ مذکورہ میں "اللہ" کہہ سکتا ہے یا نہیں ، نیز سلام اور اس کا جواب دے سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب:

 جس پر غسل فرض ہے ، نہ وہ شخص نجس ہے نہ اس کی زبان ،حدیث میں ارشاد ہے:المؤمنُ لا يَنجسُ  (البخاري :283، ومسلم :371)

جنابت ایک نجاست حکمیہ ہے نہ کہ نجاست حقیقیہ ، حالت جنابت میں قرآن مجید پڑھنے اور مسجد میں داخل ہونے اور قرآن چھونے کی ممانعت ہے ،قرآن مجید پڑھنے کے سوا دیگر اذکار کی اجازت ہے،مگر بہتر یہ ہے کہ کلی کرلے۔ جنب سلام کرسکتا ہے، سلام کا جواب دے سکتا ہے، جنب کے لئے اللہ کہنا جائز ہے۔و اللہ تعالیٰ اعلم

(فتاویٰ امجدیہ جلد: 1 ،ص:13)