سوال:
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کیا روئی دھنکنے سے اور پلنگ کے باندھ اودھیڑنے
سے پاک ہو جاتے ہیں؟
الجواب:
روئی دھنکنے سے پاک ہو جاتی ہے جب کہ جتنی نجس
تھی اتنی یا اس سے زیادہ دھنکنے میں اڑ گئی ہو، ورنہ نہیں۔ ردالمحتار میں نہر سے
ہے: و
كذا الندف و من عده شرط كون النجس مقدار قليلا يذهب باالندف والا فلا يطهر كذا فى
البزازية۔
اور پلنگ کے باندھ پلنگ کے ادھیڑنے سے پاک نہ
ہوں گے، طہارت کی کوئی وجہ نہیں۔ واللہ تعالی اعلم
( ماخوذ: فتاویٰ
امجدیہ جلد 1،ص
33)
0 تبصرے