سوال:

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ زید کو بواسیر کا عارضہ ہے اور قریب قریب ہر وقت پانی بہتا رہتا ہے، تو کیا یہ کافی ہوگا کہ پاخانہ کے مقام پر کپڑا باندھ لیا جائے اور ہر وقت تازہ وضو کر کے نماز پڑھے، کتنے وقت تک یہ پانی جاری رہنے پر معذور کے حکم میں ہو سکتا ہے۔ اور معذور کی تعریف کیا ہے ؟

الجواب:

 ہر وقت جب رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے تو معذور ہے، ایک وقت میں جو وضو کیا اس وقت میں اس وضو سے جتنی نمازیں چاہے پڑھے، اس رطوبت کے خارج ہونے سے وضو نہیں ٹوٹے گا معذور کی تعریف اور اس کے باقی احکام بہار شریعت حصّہ دوم میں دیکھ لیجئے۔ جو آپ کے پاس غالباً موجود ہیں ۔

(ماخوذ:فتاوی امجدیہ جلد 1 ،ص 30)