سوال:
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین
اس مسئلہ میں کہ دھوبی کو اگر ناپاک کپڑا دیا جائے تو پاک ہو کر آتا ہے یا نہیں؟
مولوی محمد حسین صاحب سورت والے سے سنا گیا ہے کہ ناپاک ہو کر آتا ہے، اور رانا
داؤد کے مولوی صاحب کہتے ہیں کہ پاک ہو کر آتا ہے۔
الجواب
:
بہتر
تو یہی ہے کہ پاک کر کے دھوبی کو کپڑے دیے جائیں، اور ناپاک کپڑا دیا تو دُھل کر
پاک ہو جائے گا، مگر جبکہ نجاست مرئیہ قابل زوال تھی، اور زائل نہ ہوئی کہ یوں اگر
خود بھی دھوتا تو پاک نہ ہوتا۔ واللہ تعالی اعلم
(ماخوذ:فتاوی امجدیہ
جلد 1 ،ص 31)
0 تبصرے