سوال:

 وضو کرنے کی حالت میں اگر کوئی مسلمان السلام علیکم کہے تو اس کا جواب دینا واجب ہے یا نہیں ۔  اسی طرح اذان ہوتی ہو تو وضو کی حالت میں اس کا جواب دینا چاہئے یا نہیں؟

الجواب:

 اثناء  وضو میں کلامِ دنیا مکروہ ہے جبکہ بغیر حاجت ہو ۔

درّ مختار میں ہے:  و عدم التکلم بکلام الناس الا لحاجۃ تفوتہ۔

جواب سلام کے متعلق ممانعت نظرِ فقیر سے نہیں گزری ، ظاہر یہی ہے کہ سلام کا جواب دیا جائے۔ واللہ تعالی اعلم

 (ماخوذ: فتاویٰ امجدیہ جلد: 1، ص:7)