سوال:
بے
وضو درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟ مفصل تحریر فرمائیں۔
الجواب:
درود شریف وضو ،بے وضو ہر حال میں پڑھ سکتے ہیں
، بے وضو تو بے وضو ، جنب و حائض کو بھی درود شریف پڑھنا جائز ہے۔ اگرچہ ان کے لئے
کلی کر کے پڑھنا بہتر ہے۔
در مختار میں ہے:ولا باس لحائض
و جنب بقراءۃ ادعیۃ و مسّھا وحلھا و ذکر اللہ تعالی۔
واللہ
تعالیٰ اعلم
( فتاوی امجدیہ، جلد:1، ص:9،10)

0 تبصرے