ایک حوض جو کہ ساڑھے سات گز لمبا اور ساڑھے سات گز چوڑا اور ڈیڑھ گز
گہرا اگر اُس میں چار برس کا بچّہ پیشاب کر دے تو ناپاک ہوگیا یا پاک رہا ؟
سوال:
جناب
مولوی صاحب قبلہ! ایک حوض ساڑھے سات گز لمبا اور ساڑھے سات گز چوڑا اور ڈیڑھ گز
گہرا اگر اُس میں چار برس کا بچّہ موت دے تو ناپاک ہوگیا یا پاک رہا۔
الجواب:
پاک
رہا کہ اس کی مساحت(قطر) دہ در دہ یعنی سَو ہاتھ کے دو نے سے بھی پچیس۲۵ ہاتھ زائد
ہے والعبرۃ
بذراع الکرباس تیسیرا والسلام (اور اعتبار عام استعمال ہونے والے گز
کا ہے لوگوں کی آسانی کیلئے۔) واللہ تعالی اعلم
ماخوذ:فتاویٰ رضویہ
39/2
0 تبصرے