کیا استنجے کے بچے ہوئے پانی سے وضو جائز ہے ؟

سوال:

استنجایعنی پیشاب پاخانے کے بچے ہوئے پانی سے وضو جائز ہے یا نہیں اور وضو کی حرمت میں اس وجہ سے کچھ فرق تو نہیں آتا یا کیا؟بینوا توجروا

الجواب :

جائز ہے اور اس میں حرمتِ وضو کا کچھ خلاف نہیں کہ یہ پانی استعمال میں نہ آیا کما لایخفی ۔واللہ اعلم بالصواب۔

ماخوذ:فتاویٰ رضویہ 2/38